اسلام آباد(پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی پالیسی دوغلی پالیسی ہے، ایک طرف علی امین کے ذریعے رابطے رکھنا چاہتے ہیں دوسری طرف ٹوئٹ کے ذریعے اپنے پیغام پر قائم بھی رہنا چاہتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے آج ٹوئٹ کی ہے، کل منتیں کرنا نہ شروع کردیں، یہ جس راستے پر چل نکلے ہیں کیا اس سے واپسی کا کوئی راستہ باقی رہ گیا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ موجودہ ماحول کو خراب کرنے کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہیں، اس ماحول میں اب کمیٹی کا بھی کوئی جواز نہیں رہا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تقریر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب نے یحییٰ خان پر بات کی، یحییٰ خان کو آرمی چیف ایوب خان نے بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ن لیگ سمیت جتنی پارٹیوں میں رہے، اسی جوش و جذبے سے تقریر کی، ہمیں بھی کوئی یہ فن سکھا دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں