پیپلزپارٹی کیلئےاچھی خبر، ضمنی انتخاب کو فافن نے شفاف قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخاب کو شفاف قرار دے دیا۔

فافن رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، رحیم یار خان ضمنی انتخاب میں رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 لاکھ 88 ہزار 113مرد اور 2 لاکھ 38 ہزار 860 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close