عمران خان کیلئے بری خبر

اسلام آباد (پی این آئی)حنیف عباسی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایم این ایز ٹوئلٹ سے گرفتار ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین نے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف آٹھ نو وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، یہ گواہ بتائیں گے کہ بانی کے ساتھ کن کن افسران نے مل کر سازش کی۔قومی اسمبلی اجلاس میں حنیف عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کو افغانستان اور بھارت سے پیار ہے، اراکین کے اسرائیل کے ویزے لگوا کر وہاں بھیجیں۔حنیف عباسی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے شور شرابہ کیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے ماحول خوشگوار رکھنے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی اراکین نے حنیف عباسی کی تقریر کے دوران نعرے بازی بھی کی جس پر لیگی رہنما نے کہا کہ اگر اراکین ایوان کی کارروائی نہیں چلانا چاہتے تو بتا دیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close