عدالت کا بغیر اجازت سینئر پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آبادہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتاری روک دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیرافضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کردیے جب کہ فریقین کو شیر افضل مروت کی درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ وکیل درخواست گزار کے مطابق شیر افضل مروت کوکسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، ان کو عدالت کی اجازت کے بغیرکسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ شیرافضل مروت نے وکلا عادل عزیز قاضی اور ریاست علی آزاد کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں