وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک وہیکل کے فروغ کے لیے نومبر تک جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال سے متعلق اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لیے حکومت ترجیحی اقدامات کر رہی ہے، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں ماحول دوست بھی ہوں گی۔
شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکلز سے متعلق جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو وفاقی وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک سے مشاورت کا کہا ہے اور نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی نومبر میں مکمل کرنے کی ہدایت ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے ملک میں ای وہیکلز کی تیاری سے متعلق لائسنسزکے ضابطہ کار کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای وہیکلز کی پالیسی سے متعلق تمام صوبوں، وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔
ان کا کہنا تھا سرکاری اسکولوں کے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبا میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی اور آئندہ تمام وفاقی سرکاری ادارے صرف الیکٹرک بائیکس کی خریداری کریں گے، اس حوالے سے وزیراعظم تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت جاری کرنے کے احکامات بھی کر دیے ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی اےکو اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ سے متعلق پلان دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں