علی امین گنڈاپور کو کس نے غائب کیا تھا؟ عمران خان نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختنوخوا علی امین گنڈا پور کو اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں نے غائب کیا، کسی کو نہیں پتہ کدھر گیا، وہ ان کی لاج رکھ رہا ہے بول نہیں رہا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک میں یحیی خان پارٹ ٹو ہے، یحیی خان نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن کیا، یحی خان پارٹ ٹو ملک کے ادارے تباہ کر رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پولیس اور ماتحت عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا ہے، گزشتہ دنوں جج نے 3 گھنٹے ہدایات لے کر بشری بی بی کے خلاف فیصلہ دیا۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا کسی بھی عہدے پر توسیع نہ دینے کا بیان خوش آئند ہے، شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ کسی بھی توسیع کو نہیں مانتے، نواز شریف نے پہلے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اب توسیع دے کر حملہ اور ہونے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close