اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اسمبلی آنے کے معاملے کی وضاحت کردی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ اس لیے آئے تاکہ ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے معاملات کو دیکھا جائے۔اجلاس رہے گا تو پروڈکشن آرڈر رہیں گے۔صحافی نے وزیر قانون سے استفسار کیا کہ کیا کل کوئی آئینی ترمیم لائی جارہی ہے؟ اعظم نذیر تارڑ نے نفی میں سرہلا کو جواب دیا اور کہا کہ مجھ سے زیادہ آپ کو علم ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ محسن نقوی کو تو آئینی ترامیم کا علم ہوگا؟ اس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ محسن نقوی ممبران کی رائے کے حوالے سے آئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں