وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے وزیراعظم شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ارکان کو پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے۔علی ظفر نے وزیراعظم شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت، آئین اور احتجاج کی آزادی کے تابوت میں آخری کیل ہے ، انقلاب کے لیے تیار ہوجائیں۔دوسری جانب (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ وہ فصل ہے جو آپ نے بوئی اور ہمیں کاٹنا پڑ رہی ہے، جو واقعہ ہوا ہم آپ کے ساتھ اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو ملیامیٹ کرنے والا انقلاب نہیں لانے دیں گے، پاکستان کو انقلاب کی نہیں ٹھہراؤ کی ضرورت ہے ۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس میں شیر افضل مروت، بیرسٹر گوہر اور زین قریشی بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close