پی ٹی آئی گرفتار پارلیمنٹیرینز، لاجز کو سب جیل قرار دے دیا گیا

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کے لاجز کو سب جیل قرار دے دیا۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے فائل پر دستخط کر دیے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے شیر افضل مروت، ملک عامر ڈوگر، محمد احمد چٹھہ، مخدوم زین قریشی کے لاجز کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

اسپیکر کے حکم پر شیخ وقاص اکرم، زبیر خان وزیر، اویس حیدر جھکڑ کے لاجز کو بھی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے سید شاہ احد علی شاہ، نسیم علی شاہ، یوسف خان کے لاجز کو بھی سب جیل قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close