این اے171 پر ضمنی انتخابات، کس پارٹی نے میدان مار لیا؟ نتائج سامنے آ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کے 65 پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی وغیرسرکاری نتائج سامنے آگئے ۔

غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کےامیدوارطاہررشیدالدین 74767 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے حسان مصطفی 35008 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ مخدوم طاہر رشید الدین اب تک 39759 کی برتری سے آگے ہیں۔حلقہ این اے 171 سے پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے جب کہ اس حلقے میں 4 دیگر آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔

واضح رہے یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور اس حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close