پی ٹی آئی نے احتجاج کیوں ملتوی کیا؟وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہمیں ڈرا دھمکاکرآئینی ترمیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، آئینی ترمیم کرنے اور مستفید ہونے والوں کو کہیں گے یہ طریقہ درست نہیں، آپ چاہتے ہیں کہ سب کی عمر بڑھا دی جائے، تاکہ آپ کہہ سکیں پارلیمان نے ترمیم کردی ، اب میں مزید تین سال ملازمت کروں گا۔

ہمارے انتخابی نشان اور ہماری تمام پٹیشنز کے ساتھ کیا ہوا؟اس سب کے باوجود ہم ختم نہیں ہورہے ہمارا وجود بڑھ رہا ہے ۔ جلسہ اس لئے منسوخ کیا کہ عمران خان نے لاہور جلسے پر توکہ مرکوز رکھیں۔ہم اس وقت احتجاجی عمل میں ہیں، ملک میں قانون آئین کی دھجیاں نہیں اڑنے دیں گے، جس طریقے سے دھمکا ڈرا کے آئینی ترمیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آئینی ترمیم کا یہ طریقہ نہیں، آپ چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم ہو اور سب کی عمر بڑھا دی جائے، آئینی ترمیم کرنے اور بنیفشریز کو کہیں گے آئینی ترمیم کا یہ طریقہ نہیں ہے، یہ طریقہ نہیں ہے کہ آپ کہیں کہ پارلیمان نے ترمیم کردی ہے میں مزید تین سال ملازمت کروں گا، آپ کی آئینی ترمیم کیلئے کیا ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں آپ کو یاد دلاتے رہیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close