ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق رانا ثنااللہ کا بڑا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ججوں کی مدت ملازمت میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی آئینی ترمیم کے لیے اسمبلی میں ان کے نمبرز پورے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سنگ جانی میں کی گئی تقریر کے مطابق کوئی خلاف آئین اقدام کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف لاہور میں جلسہ ضرور کرے گی، رانا ثنا جواباً بولے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو لاہور آنے کے لیے اٹک پل بھی کراس نہیں کرنے دینا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close