عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف کیس سننے والے جج پھر تبدیل

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کرنے والے اسپیشل جج سنٹرل امجد اقبال رانجھا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل امجد اقبال رانجھا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کوخط لکھا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر بطور اسپیشل جج سنٹرل خدمات جاری نہیں رکھ سکتے ۔امجد اقبال رانجھا نے استدعا کی تھی کہ ان کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کی جائیں۔جج امجد اقبال رانجھا کی درخواست پر ان کی جگہ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی نامزدگی کی گئی ہے۔توشہ خانہ 2 کیس نیب عدالت سے اسپیشل جج سنٹرل کو منتقل کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close