خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا بیان

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں،کوئی بھی عوام کیخلاف نہیں جا سکتا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ کل پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنی ہے،آج ہمارے تمام ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے،کوشش کریں گے تناؤ کم ہو، سختیاں کم ہوں،ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں،کوئی بھی عوام کیخلاف نہیں جا سکتا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ سیاست میں کوئی چیز فائنل نہیں ہوتی،علی امین گنڈاپور کے بیان پر معافی کی ضرورت نہیں،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا درست نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close