جمعہ کے روز احتجاج ہو گا یا نہیں؟ پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے روز ہونے والا ملک گیر احتجاج موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے راہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل اب عوام کے ہاتھوں میں ہے، ہم سب کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں.انہوں نے بتایا کہ جس ملک میں قانون نہ ہو وہاں ترقی اور سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی، اقتدار پر جعلی طریقے سے قابض یہ دیکھیں کہ ملک کو کہاں لے کر جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہم کل کا احتجاج موخر کرنے کا اعلان کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ ہرصورت ہوگا بعد ازاں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھڑ نے کہا کہ این اوسی ہو نہ یا ہو لاہور کا جلسہ ہوگا واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے ممبر قومی اسمبلی کی احاطہ پارلیمنٹ سے گرفتاری کے خلاف جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close