چائے پینے نہیں آئے، اپوزیشن رہنماؤں کا اسپیکر قومی اسمبلی کی چائے پینے سے انکار

اپوزیشن رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی چائے پینے سے انکار کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ملاقات میں حکومت کی نمائندگی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ چائے پینے نہیں آئے، ہمارے ممبران کو دہشت گردوں کی طرح گھسیٹ کر لے جایا گیا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں یہ رات سیاہ رات کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close