اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان مین 76 سال سے مارشل لاء ہے، بس شکلیں بدلتی رہی ہیں، ایک دن کیلئے بھی پاکستان سے مارشل لاء نہیں اٹھایا گیا، ہماری اسٹبلشمنٹ ہی ہمیشہ حکومت کرتی رہی ہے۔
طویل عرصے سے منظر عام سے غائب جاوید ہاشمی نے آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں شرکت کی۔جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ سے گرفتاریوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ تو پارلیمان کا بھرم رکھا ہے، مجھے تو انہوں نے پارلیمنٹ لاجز میں میرے بیڈروم کے شیشے توڑ کر گرفتار کیا ، آٹھ دن تک آنکھوں پر پٹی باندھے رکھی اور آخر کار تئیس سال سزا دے دی۔
ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرا عمران خان سے اختلاف یہ تھا کہ آپ جب بیساکھیوں پر اقتدار لیں گے تو ایک وقت آئے گا آپ بیساکھی ہوں گے اور وہ اقتدار رکھ لیں گے، آپ جیل میں بیٹھے ہوں گے اور آپ کو کوئی پوچھے گا بھی نہیں، اور پھر وہی ہوا، آج عمران خان اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ میرا مؤقف صحیح تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں