وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے فوجیوں کی پنشن کی شرح میں 50 فیصد اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانس ڈویژن نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020ء کی سفارش پر وفاقی ملازمین کے پنشن رولز میں 3 اہم ترامیم کی ہیں، ان ترامیم کا با ضابطہ نو ٹی فکیشن جا ری کردیا گیا، تمام وزارتوں اور ڈویژنون کو ان ترامیم پر عملدرآمد کے لیے آفس میمورنڈم بھیجا گیا ہے، ان ترامیم کا اطلاق فوری ہوگا۔آفس میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ شریک حیات کی وفات یا اہل نہ ہونے کی صورت میں باقی ماندہ اہل فیملی ممبرز کو پنشن کی مدت کو زیادہ سے زیادہ دس سال تک محدود کردیا گیا ہے، اگر متوفی پنشنر کا بچہ معذور ہو تو اسے تاحیات پنشن ملے گی، تاہم اہل بچے کی صورت میں عمومی فیملی پنشن دس سال تک یا بچے کی عمر 21 سال ہونے تک ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close