پی ٹی آئی ایم این اے کی اہلیہ اور بیٹی کو اغوا کیے جانے کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی ایم این اے کی اہلیہ اور بیٹی کو اغوا کر لیے جانے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایک(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں تشویش ناک انکشاف کیا گیا ہے۔حماد اظہر کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی سعد اللہ بلوچ کی اہلیہ، صاحبزادی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔سعد اللہ بلوچ این اے 97 سے تحریک انصاف کی حمایت پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ ہاوس کے اندر سے تحریک انصاف کے ایم این ایز کے مبینہ اغوا سے متعلق بھی پارٹی چئیرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

مرکزی رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جب تک انکوائری نہیں ہوتی ہمارے ایم این ایز پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے، اس کی انکوائری اور اس کی تہہ تک جانا لازم ہے۔انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ 10 ستمبر کو کچھ نقاب پوش پارلیمنٹ کے اندر داخل ہوئے ہمارے ایم این ایز کو گرفتار کرنے۔ 10 ستمبر جمہوریت کے لیے کالا دن ہے، ایوان کا تقدس پامال ہوا ہے۔ اس کی انکوائری اور اس کی تہہ تک جانا لازم ہے۔ جب تک اس کی انکوائری نہیں ہوتی ہمیں اس کے سارے حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاتا تب تک ہمارے 9/10 ایم این ایز کے علاوہ باقی ایم این ایز پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے اور نہ وہ کمیٹیوں میں جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close