اسلام آباد (پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کی تشہیر کیلئے بھارتی سہولت کاری کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ ہونے والے انکشافات کی صورت میں سامنے آئے تھے ۔ بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانئے کی تشہیر کیلئے بھارتی سہولت کاری کا انکشاف ،تجزیہ نگار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار ،جن میں پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن سرفہرست تھے جو بھارتی صحافی کے ساتھ واٹس ایپ پر رواں سال کے آغاز سے مسلسل رابطے میں تھے اور انہیں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے نام سے لکھے ہوئے مضامین فراہم کرتے تھے، جس کی پی ٹی آئی کے ذرائع اور خود رؤف حسن نے بھی تردید کرتے ہوئے سخت مؤقف اپنایا تھا ۔
“جنگ ” کے مطابق اب بھارتی صحافی اور تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری اور رؤف حسن کے درمیان ہونے والی پاکستان مخالف گفتگو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ سامنے آگئی جس میں واٹس ایپ پر رؤف حسن اپنے قائد عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کی تشہیر کیلئے سہولت کاری میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں