پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاری آئین اور پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)جے یو آئی(ف) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ کل رات آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ گزشتہ روز کے اقدام سے ثابت ہوگیا کہ ملک جمہوری نہیں پولیس سٹیٹ ہے۔ میاں شہباز شریف آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کارروائی کی مذمت کریں۔جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کی مذموم حرکت جس نے بھی کی ہے، وزیراعظم اُس کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت جاری کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی آئینی ذمے داری کو پورا کریں، جس سے وفاداری کا انہوں نے حلف لیا ہے۔اگر اپنی آئینی ذمے داریوں کو سپیکر پورا نہیں کرسکتے تو مستعفی ہونا بہتر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close