ایم کیو ایم نے حکومت کو بڑی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے وزیرا‏عظم شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہارکردیا۔

ایم کیو ایم نے اسمبلی میں پیش کی جانے والی ہر قانون سازی کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔ قانون سازی کی حمایت کا فیصلہ اسلام آباد میں گورنر سندھ کی طرف سے ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائيے کی تقریب میں کیا گیا۔ عشائيے میں آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

عشائیے میں شریک رہنماؤں میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close