نواز شریف کا بڑا سیاسی فیصلہ

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے چاروں صوبوں میں ہنگامی دوروں کا فیصلہ کرلیا اور وہ سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

وہ بلوچستان کے بعد سندھ اور پھر خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے، تینوں صوبوں کے بعد نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے شروع کرینگے، نوازشریف جنوبی پنجاب بھی جائیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف بلوچستان میں پارٹی کو از سر نو متحرک کرنے کے لیے تنظیم نو کریں گے، نوازشریف پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلیٰ تنظیمی عہدے دیں گے۔

پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔نواز شریف کی ہدایت پر تحصیل کی سطح تک تنظیم سازی کے لئے مشاورت کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا، نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں چاروں صوبوں میں یونین کونسل تک پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close