سارجنٹ سے کہیں کہ مجھے گرفتار کر لیں، حامد رضا کی سپیکر کو پیشکش

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی کے بعد سارجنٹ اینڈ آرمز کو کہیں مجھے گرفتار کر لیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مجھے کسی سے نہ پکڑوائیں میں خود گرفتاری دینے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو تذلیل کی گئی وہ ناقابل برداشت ہے، کل رات جو ہوا اس پر رولنگ دی جائے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، میرے والد آپ کے ساتھی تھے، میرے والد اس ملک کے لیے قربان ہوئے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ریاست اس کا صلہ یہ دینا چاہتی ہے، ہم نے ہمیشہ اخلاقیات کو مدنظر رکھا، میں اپنے ساتھیوں کے لیے یہاں آیا تھا، پارٹی نے طے کیا ہم 7 لوگ یہاں موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ رات 3 بجے نقاب پوش پارلیمنٹ کے کمروں میں بیٹھے ہوئے تھے، پارلیمنٹ کی لائٹس بند کر کے ٹیمیں بنائی گئیں، گراؤنڈ فلور سے چوتھے فلور تک ایک ایک کمرہ چیک کیا گیا۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ مسجد میں تہجد کی نماز ادا کر رہے تھے، ہمارے اختلاف رائے ہیں جب تک جسم میں جان ہے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، گزشتہ روز پارلیمنٹ کا سیاہ ترین دن تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close