سینیٹر فیصل واوڈا کے ارشد شریف کے قتل سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ہیں ۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اینکر پرسن اور صحافی ارشد شریف کے قتل سے پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو معلوم تھا کہ کچھ بڑا ہونے جارہا ہے۔علی امین گنڈا پور کے بطور وزیر اعلیٰ دن گنے جا چکے ہیں ، جنرل (ر ) فیض حمید سب کچھ لکھ کر دیں گے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام” کیپیٹل ٹاک” میں حامد میر سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل سے پہلے عمران خان کو معلوم تھا کہ کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔

“جیو نیوز ” کے مطابق اس حوالے سے فیصل واوڈا نے عمران خان کی ایک آڈیو کلپ پروگرام میں چلوانے کےلیے حامد میر کو بھیجی ہے جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں احتجاج کا 30 اکتوبر کو یا پھر اتوار کو اعلان کروں گا۔آڈیو میں عمران خان بظاہر یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں احتجاج اور اپنے لانگ مارچ کو آپس میں کنفیوز نہیں کرنا، ہم نے بڑی احتیاط سے پلاننگ کی ہوئی ہے، ہمارے پاس اگلے اتوار تک کا وقت ہے، اس کے قریب ایک احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جس اتوار کا ذکر کر رہے ہیں وہ اتوار 23 اکتوبر 2022 کو آیا تھا اور اس اتوار کینیا میں صحافی ارشد شریف کو قتل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close