علی امین گنڈا پور کے بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

اسلام آباد کے سنگجانی کی مویشی منڈی میں ہوئے جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحافیوں کے خلاف بیان دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر کہا کہ جن صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، ان سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے جو کہا میں نے آڈیو کلپ ابھی نہیں سنا، میرے خیال میں علی امین گنڈاپور نے سارے صحافیوں کو نہیں کہا۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور نے شاید ایک آدھ صحافی کا ذکر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تصادم کی طرف نہیں جاتے، تصادم کی طرف جانا ہوتا تو رہائی کے لیے پہلے ایسا بیان دیتے۔ لوگوں کا بہت دباؤ ہے، آپ نے کس کیس میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا ہوا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close