راولپنڈی (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہاہے کہ 22 اگست کاجلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر ملتوی کیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ 22 اگست کاجلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر ملتوی کیا،اعظم سواتی صبح 7 بجےمیرے پاس آئے اور کہا اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا ہے اور درخواست کی ہے کہ ملک کی خاطر جلسہ ملتوی کریں،اعظم سواتی نے پیغام دیا تھا کہ ایک جانب کرکٹ میچ دوسری جانب مذہبی جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج ہے ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ضمانت دی تھی کہ8ستمبر کے جلسے میں مکمل سہولت فراہم کریں گے، اسی پیغام پر پاکستان کی خاطر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اگر میں نے مقدمات سے ریلیف لینا ہوتا تو ملک سے بھاگ جاتا، مجھے یہی کہا گیا تھا کہ 3 سال خاموش رہو کچھ نہیں ہوگا مقدمات ختم کر دیں گے ، نیب ترامیم بحالی اب قانون بن چکا ہے اس کے تحت عدالت سے ریلیف مانگا ہے یہ قانونی معاملہ ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ قاضی فائز عیسی کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو ملکی تاریخ کی بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے، قاضی فائز ملکی تاریخ کا ایک جانبدار ترین جج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں