پریمیئم نمبر پلیٹس کے خواہشمندوں کیلئے نئی سکیم آگئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ ایکسائز پنجاب نے وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق شہری اپنے نام اور مرضی کے نمبر کی پلیٹس بنوا سکیں گے، وینیٹی نمبر پلیٹس سکیم میں3 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایاکہ گولڈ 5 لاکھ روپے، پلاٹینم 50 اور کارپوریٹ ایک کروڑ میں خریدی جا سکے گی، نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ جعلی نمبر پلیٹس پکڑنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنا لی ہے، وینیٹی نمبر پلیٹس رکھنے والوں کا ڈیٹا موجود ہو گا۔ دوسری جانب مفتی قوی کو وینیٹی نمبر پلیٹ سکیم کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close