ملک میں وی پی این کو بلاک کرنے سے متعلق پی ٹی اے کا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ مفت والے وی پی این بڑے خطرناک ہیں اِن سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، غیر قانونی وی پی این بلاک کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جہاں وی پی این سروسز کی رجسٹریشن اور وزیر مملکت آئی ٹی کو وزارت آئی ٹی کے دو ذیلی اداروں کے بورڈ سے نکالے جانے کا انکشاف ہوا، سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ ’ یونیورسل سروس فنڈ اور ایگنیائیٹ بورڈ سے وزیر مملکت کو نکال دیا گیا، وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ایگنیائیٹ اور یو ایس ایف کا بورڈ کیوں چیئر نہیں کرتیں؟‘، حکام وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ ’ایس او ای ایکٹ کے تحت ایسے اداروں کے بورڈ ممبران پرائیویٹ سیکٹر سے ہوں گے، ایس او ای ایکٹ کے بعد چیئرمین بورڈ بھی پرائیوٹ سیکٹر سے ہوں گے‘، انوشہ رحمان نے کہا کہ ’ یہ کہا جارہا ہے آئی ایم ایف نے ایسا کرنے کا کہا ہے، وزیر اگر ان بورڈز کی ممبر نہیں تو اپنے ایجنڈے پر کیسے عمل کروائیں گی‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں