عمران خان کی اڈیالہ سے بزور رہائی، خاتون لیڈر نے حکمت عملی افشاء کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل قیدی نمبر 804 اڈیالہ میں بیٹھ کر جیت گیا، 22 ستمبر کو لاہور میں جلسہ ہو گا۔عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم کسی کو بھائی کہتے تو ہمارے گھر اور دل کے دروازے بھی کھلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر ظلم ہوا ہے، ہم نے ہر ظلم کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا ہے، بجائے اس کے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے آپ نے پنجاب کے عوام پر پھر شیلنگ کی۔

پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا ہے کہ عوام نے 8 فروری کو جو مینڈیٹ دیا اس کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں، حکومت کی چیخیں بتا رہی ہیں بہت سی رکاوٹوں کے باوجود عوام کو روک نہیں سکے۔یہ حمزہ نے کہا کہ پُرامن احتجاج اور جلسے کرتے رہیں گے، اب فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close