چھوڑیں گے نہیں، پی ٹی آئی جلسے کے بعد اسلام آباد پولیس کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی پولیس کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کے جلسے  کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف ایف آئی آر درج

کی جائے گی۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔۔۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود جلسہ دیر تک جاری رہا۔۔۔ وقت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کارروائی سےمتعلق آگاہ کیا گیا۔۔۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close