اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے جلسے میں اتوار کے روز شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔۔۔ کئی لوگوں کی جیبیں کٹ گئیں اور کئی کے کپڑے پھٹ گئے۔۔۔ اس صورتحال
سے سینئر رہنما بھی محفوظ نہ رہ سکے۔۔۔۔ جلسے سے اپنے خطاب کے دوران پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بے نظمی پر پھٹ پڑے انہوں اس صورتحال پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کیلئے بنیادی شرط تنظیم ہوتی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بانی پی ٹی آئی سے محبت اپنی جگہ لیکن تنظیم کی کمی نظر آرہی ہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ آپ جب اسٹیج پر چڑھتے ہیں تو کپڑے پھٹ جاتے ہیں جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں