اپنی بات پر قائم رہنا، خواجہ آصف نے علی امین گنڈاپور کا چیلنج قبول کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی طرف سے اس اعلان کے بعد کہ اگر دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو وہ خود انہیں رہا

کرا لیں گے۔۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے علی امین گنڈاپور کے خطاب پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔ اپنے الفاظ پر قائم رہنا 15 دن میں اپنے لیڈر کو رہا کرانا۔۔۔اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کے جلسے میں علی امین کا کہنا تھاکہ عمران خان کے وکلا نے بتایاکہ عمران خان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے، میں آپ کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاؤں گا اور آگے میں ہوں گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close