جلسے کی ڈرون فوٹیج شیئر کرو، پی ٹی آئی رہنماؤں کو عطا تارڑ کا چیلنج

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سنگ جانی میں پی ٹی آئی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ ایسا تھا کہ کھودا پہاڑ اور

نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا۔۔۔ عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ مسترد کر دیا۔۔۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے کے لیے جن لاکھوں لوگوں نے نکلنا تھا وہ نظر نہیں آئے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی ناکامی چھپانے کےلیے کوئی اور ویڈیو چلائی جا رہی ہے، حقیقت بتانی چاہیے، اچھا ہوتا کہ ڈرون فوٹیج شیئر کرلیتے۔۔۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اکیلے اکیلے بیٹھ کر لیڈر آئے، قافلہ نکلتا تو نظر آتا، پی ٹی آئی کا جلسہ ایسا تھا کہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close