اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال دیا جائے گا۔۔۔ پی ٹی آئی جلسے سے
خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آج یہاں نہ قاسم سوری ہے نہ مراد سعید، نہ شہریار آفریدی، باہر جانے پر مجبور کیا گیا۔ آج ہر طرح کے لوگ پارلیمنٹ کے سامنے جاسکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے ورکر نہیں جا سکتے۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خان نے کہا کہ تمام ادارے تباہ ہوچکے امید سپریم کورٹ سے ہے، سپریم کورٹ، عدلیہ کو قانون سازی کی آڑ میں تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو خان نے کہا کہ سڑکوں پر نکلیں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں