وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے عمران خان کی رہائی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعلیٰ کے پی علی امین نے عمران خان کی رہائی کیلئے2ہفتوں کی ڈیڈ لائن دیدی، سنگجانی میں جلسے سے خطاب میں کہا دوہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو خود رہاکریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے،این آر او دینے کا 25 کروڑ عوام کو کیا فائدہ ہوا؟ آئین کی پاسداری نہ کی گئی، قانون کو توڑا گیا، انہوں نے کہا کہ جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close