پاک افغان سرحد پر جھڑپ ،کئی دہشتگرد مارے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک بار پھر پاک ، افغان سرحد پر جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 افغان طالبان کو منطقی انجام تک پہنچا دیا۔

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک ، افغان سرحد پر جارحیت کی کوشش کی گئی اور پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تاہم، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور دو دہشتگرد کمانڈرز سمیت آٹھ افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔7 ستمبر کی صبح افغانستان کے علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی اور 8 حملہ آوروں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

ہلاک ہونے والے افغان طالبان میں 2 اہم دہشتگرد کمانڈر خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں ، پاک فوج کے ساتھ جھڑپ میں 16 امن دشمن زخمی بھی ہوئے۔افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان کئی بار عبوری افغان حکام پر زور دے چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close