سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے لازمی ریٹائرمنٹ پیکج متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

سیورنس پیکج نامی لازمی ریٹائرمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی گئی، لازمی ریٹائرمنٹ پیکج کو سول سرونٹ ایکٹ 1977 میں بھی شامل کیا جائے گا اور اس مقصد کےلیے سول سرونٹ ایکٹ 1973 کےسیکشن 2(1) ایچ اور سیکشن 11 سی میں ترامیم کی جائے گی۔ سول سرونٹ ایکٹ 1973ء میں ترامیم کی وفاقی کابینہ سےتوثیق کرائی جائے گی۔دستاویزات کے مطابق پیکج کا اطلاق وزارتوں کے خاتمے، محکموں کی تحلیل اور انضمام پرملازمین پر ہوگا، وفاقی حکومت متاثرہ وزارتوں کے ملازمین کو پیکج آفر کرے گی۔ لازمی ریٹائرمنٹ پیکج قبول نہ کرنےوالے ملازم کی خدمات ختم کردی جائیں گی۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے بھی سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی، سرکاری ملازم 7 روزمیں وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کو درخواست دینےکا مجاز ہوگا، کمیٹی 30 دن کے اندر سول سرونٹ کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close