اسلام آباد(پی این آئی)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کی خبریں من گھڑت ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ جعلی وفاقی حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں سے زیادتی کی جارہی ہے، انتظامیہ کارکنوں کو جلسہ گاہ نہیں جانے دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارکنوں پر بدترین شیلنگ جاری ہے، انتظامیہ کو وقت کی فکرہوتی تو راستےمیں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرتے، پی ٹی آئی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ تاریخ جعلی حکومت کا یہ ظلم یاد رکھے گی، پی ٹی آئی کارکنوں کو جلسہ سے دور رکھا گیا، ہزاروں کارکنوں کو تکلیف میں مبتلا کیا گیا ہے۔
دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاء کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس نے جوابی شیلنگ بھی کی۔اسلام آباد میں 26 نمبر چُنگی پر جلسے کے شرکاء نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے آنے والے شرکاء نے پولیس پرشدید پتھراؤ کیا، جس سے ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں