رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو اسرائیلی برانڈ قرار دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی سیاسی جماعت اسرائیلی سیاسی برانڈ ہیں۔

اپنے بیان میں راناثنااللہ نے کہا کہ دی ٹائمز آف اسرائیل نے پاکستان میں انقلاب اور تبدیلی کی حقیقت کھول دی ہے اور اس انکشاف کے بعد 9 مئی کی منصوبہ سازی کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور سماجی خدمت کا مقصد پاکستان کی نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی بدلنا تھا، نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے کی پوری کہانی اسرائیلی اخبار کے مضمون سے سمجھ آ جاتی ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیلی برانڈ ہے جسے اسلامی ٹچ دے کر مقبول بنانے کی منظم کوشش کی گئی، ان ٹھوس حقائق کے بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو جلسوں کی نہیں بلکہ ڈوب مرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں