عارف علوی نے معذرت کرلی

کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی نے ایکس پر پرانی ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت کرلی۔


اپنے بیان میں عارف علوی نے کہا کہ وہ ویڈیو کسی پرانے موقع کی تھیں جو ڈیلیٹ کردی ہیں، اپنی اس غلطی پر معذرت چاہتا ہوں۔خیال رہے کہ سابق صدر نے 14 اگست کی ریلی کی ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے آج اسلام آباد جلسے کے لیے جانے والا پی ٹی آئی کا قافلہ قرار دیا تھا۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نشاندہی کے بعد عارف علوی نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔


وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی سابق صدر کی جانب سے پرانی ویڈیو شیئر کرنے کی نشاندہی کی تھی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں پروپیگنڈا کرنے کےلیے فیک ویڈیو کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، عارف علوی نے 14اگست کی پرانی ویڈیو شیئر کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close