آج جلسہ ختم کریں گے یا نہیں؟بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستوں میں رکاوٹوں پر کہنا ہے کہ درخواست ہے پُرامن جلسہ ہونے دیں۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سنگجانی کےمقام پر تاریخی جلسہ ہونے جارہا ہے، ملک بھر سے قافلے سنگجانی کی طرف رواں دواں ہیں، جلسہ گاہ کی طرف آنے والے اسلام آباد کے ہر روڈ کو بند کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری درخواست ہے پُرامن طریقے سے جلسہ ہونے دیں، یہ جلسہ اپنے اختتام پر منتشر ہوگا، یہاں نہ دھرنا ہوگا نہ لانگ مارچ ہو گا، رکاوٹیں نہ ڈالیں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close