پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

اسلام آباد ( پی این آئی)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال جاری ہے۔

ریسکیو1122 کی درجنوں آپریشنل گاڑیاں صوابی پہنچ گئیں، گاڑیوں میں ریسکیو1122 ایمبولینسز اور فائر ویکلز موجود ہیں، ممکنہ بند راستے کھولنے کے لیے کرینز، ایکسیوٹرز ، ڈیزاسٹر ویکلز بھی طلب کرلی گئی۔پڈی جی ریسکیو1122 نے ہر ضلع سے 2،2 گاڑیاں پہنچانے کی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں، درجنوں باوردی ریسکیو اہلکاروں کو گاڑیوں کے ساتھ اسلام آباد تک جانے کی ہدایت ہے۔شمالی و جنوبی اضلاع سے آنے والے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے قافلوں کے ساتھ بھی ایمبولیسنز روانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قافلوں کے آگے اور پیچھے دو دو ایمبولیسنز موجود ہونگی۔ جلسے کے لئے جانے والے قافلوں کی قیادات وزیراعلیٰ علی امین کریں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد جلسے کے لیے جانے والے قافلوں کے لیے صوابی انٹرچینج پراستقبالیہ کیمپ لگادیا گیا جبکہ مختلف اضلاع سے سرکاری مشینری استقبالیہ کیمپ پر پہنچادی گئی۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ایمبولینس پر سفید اسٹیکرز لگا کر چپادی گئیں، صوابی کے چار ٹی ایم اے کے اہلکار اور ہیوی مشینری بھی موقع پر موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close