موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

اسلام آباد ( پی این آئی)اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پنڈال سج گیا، 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں۔

جلسہ گاہ میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کارکنان بھنگڑے ڈال رہے ہیں، جلسے کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، شہر کے 29 مقامات سیل کردیے گئے مختلف داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے، جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے موبائل فون اورانٹرنیٹ کی سروس کو ڈاؤن کردیا گیا میٹرو بس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جلسہ گاہ سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ کارکن ٹولیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کے 41 شرائط پر مشتمل این او سی کے مطابق جلسے کا آغاز 4 بجے اور اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم سمیت جلسہ گاہ میں دیگر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close