پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد ( پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا جبکہ حسن محمود کو تھانہ سنگجانی منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جارہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close