عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں پر پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا ہے کہ میں پارٹی سیکرٹری اطلاعات ہوں ہٹانے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں، کل عمران خان سے میری ملاقات ہے، اگر ہٹانے کی بات ہے تو عہدہ چھوڑ دوں گا، پارٹی پوزیشن تبدیل ہوتی رہنی چاہیے یہ اچھی روایت ہے۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کریت ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے خلاف جب ہم نے پٹیشن دائر کی تھی تو اس وقت عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ اس قانون سے ریلیف کیوں نہیں اٹھا رہے؟ جس پر عمران خان نے کہا تھا کہ میری ذات کا سوال نہیں یہ ریاست اور عوام کا سوال ہے، کہ کچھ لوگ جو کرپشن کرتے ہیں اگر ان کا احتساب نہیں کریں گے تو پھر عام عوام کا بھی احتساب نہیں ہونا چاہئے۔آج ہماری کوششوں کے باوجود سپریم کورٹ نے ترمیم ریورس ہوچکی ہے تو اب وہ ایک قانون بن گیا ہے۔

اب اس قانون کو ہر شہری استعمال کرسکتا ہے۔این آراو ٹو کا جن لوگوں نے فائدہ اٹھانا تھا وہ نیب ترامیم کے تحت اٹھا چکے، ہم این آراو ٹو میں نہیں آتے، کیونکہ ہم نے اس قانون کی مخالفت کی تھی۔عمران خان پر جتنے بھی مقدمات ہیں ہماری شروع سے کہتے کہ جعلی کیسز ہیں، توشہ خانہ ٹو بھی جعلی کیس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close