جلسہ ہر صورت ہوگا، پی ٹی آئی کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ کل ہوگا، سنگجانی کے قریب ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مرکزی قیادت نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف پاورشو کے لئے تیار ہے ، جلسہ گاہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ مرکزی قیادت نے جلسہ گاہ کا بھی دورہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد میں سنگجانی جلسہ گاہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’اتوار کو اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے، اس جلسے کا بنیادی مقصد بانی چیئرمین کی رہائی اور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانی ہے، امن و امان کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے جلسہ کررہے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ملک کو غاصبوں سے نجات دینے کیلئے سب کو نکلنا ہوگا، جوڈیشنل پیکج میں مختلف پروپوزل زیر غور ہیں، عدلیہ میں اثر و رسوخ کو بڑھایا جارہا ہے، اگر آج عدلیہ پر وارکیا تو یہ پاکستان کیلئے بڑا المیہ ہوگا، ہم نے فیصلہ کیا ہے اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھائیں گے، ہمارے ایم این ایز اور سینیٹرز کو پریشرائز کیا جارہا ہے، یہ قانون سازی کررہے ہیں یا من مانی کررہے ہیں، آپ ہمیں دیوار کیساتھ لگانا چاہتے ہیں، ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔‘

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا پرامن جلسہ ہوگا، یہ لانگ مارچ یا دھرنا نہیں ہوگا، انتظامیہ راستے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہا جلسہ میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے نئی جگہ کا این او سی جاری کیا گیا، جیسے بھی ممکن ہو کارکن پہنچیں۔ آج رات جلسے کی چاند رات ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close