پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے کوورکنگ اسپیس انوووسٹا ٹیک زون راوی کا افتتاح کردیا گیا ۔

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ( ڈی ایچ اے ) لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے کو ورکنگ سپیس انووسٹا ٹیک زون راوی کا افتتاح کردیا گیا ہے اور 40 ہزار اسکوئر فٹ پر محیط زون میں 600 افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سی ای او انووسٹا احتشام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شعبہ آئی ٹی اور فری لانسنگ کرنے والے آئیں مل کر کام کریں اور اپنا مستقبل سنواریں۔مینجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی ) ارفع کریم گروپ ثمینہ امجد کا کہنا تھا کہ انکی بیٹی ارفع کریم کا بھی یہ خواب تھا کہ آئی ٹی سے منسلک افراد کیلئے پاکستان میں بہترین سہولیات میسر ہوں۔ ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر انووسٹا کرنل وقاص کا کہنا تھا کہ سٹارٹ اپ اور فری لانسرز انوووسٹا آکر اپنا مستقبل سنوارسکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close