پاکستان کیلئے خوشخبری، بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانی سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے تیل و گیس کے ذخائر کی نشاندہی ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی سٹی 42 نے پٹرلیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تیل و گیس کی تلاش کا جیوگرافک سروے مکمل کرلیا گیا، دوست ملک کے ساتھ مل کر 3 سال تک سروے کیاگیا،گیس کے ذخائر سے متعلق ملنے والے ڈیٹا کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ تیل اور گیس کے ذخائر کامکمل حجم ابھی نہیں بتایا جا سکتا، ایکسپلوریشن شروع ہونے کے بعد درست تعداد معلوم ہوسکے گی، آئندہ سال پہلی سہ ماہی میں بڈنگ کرائی جائےگی، کامیاب بولی دہندگان کو آف شور بلاکس ایوارڈ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close