اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے‘پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے دیے گئے استعفے میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں اور کیسز میں عدالت پیشیاں سمیت دیگر وجوہات بیان کی گئی ہیں.
نجی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کام کی بھاری ذمہ داریاں ہونے کے باعث مستعفی ہورہا ہوں لیکن پارٹی ورکر کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا، امید ہے پارٹی کے اہم عہدے پرکوئی اور شخص مزید بہتر فرائض سرانجام دے سکتا ہے انہوں نے اپنے استعفے میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 22 جون کو بھی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا لیکن منظور نہیں ہوا عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے استعفیٰ منظور کیا.
یاد رہے کہ 27 جون کو عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا انہوں نے عہدوں سے مستعفی ہونے کا خط ”ایکس“ پر پوسٹ کیا تھا عمر ایوب نے بتایاکہ انہوں نے 22 جون کو اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھیجا تھا وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھانا چاہتے ہیں.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں